ایس پی صدر کا تھانہ جوہر ٹاؤن کا اچانک دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے تھانہ جوہر ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او نے ایس پی صدر کو تھانہ کی ورکنگ کے متعلق بریف کیا۔ تھانہ کے ریکارڈ اور افسران و اہلکاروں کی حاضری کو چیک کیا۔ حوالات کی صفائی، قیدیوں کی حراست کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس پی نے حوالات میں بند ملزمان سے ان کی ضروریات، مسائل کے متعلق دریافت کیا۔ مالخانہ تھانہ کی صفائی کو چیک کیا، مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے صفائی پر محرر تھانہ اور دیگر سٹاف کو شاباش دی۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد کے مطابق موصول ہونے والی تمام پینڈنگ درخواستیں میرٹ پر یکسو کی جائیں۔ بائیو میٹرک حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے