لاہور(کرائم رپورٹر) اغوا، اجتماعی زیادتی، قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان مجاہد سکواڈ کی گرفت میں آگئے ۔ترجمان مجاہد کے مطابق ملزمان کو ناکہ سگیاں پر چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔دونوں مجرمان اشتہاری 1 سال سے تھانہ جھمرہ فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھے ۔ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھے۔