انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ،لاہور کے تمام سرکل ڈی ایس پیز اور ریڈر نے شرکت کی ۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگرس کا تفصیلی جائزہ لیا۔افسران کو زیر التواء اور پینڈنگ کیسز کے چالان جلد ازجلد عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے افسران کو کارکردگی بہتر بنانے اور زیر التواء مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروانے کے لیے ایک ہفتہ کی مہلت دی ۔