نارووال سے لاپتا علی رضا بازیاب ، 3سال سے روپوش اشتہاری گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے نارووال سے لاپتا ہونے والا 14 سالہ علی رضا بازیاب کروا کر بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا ۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق والدین نے بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ظفر وال میں درج کروایا تھا۔بچے نے بیان میں بتایا کہ کچھ لوگ بدفعلی کرنا چاہتے تھے اسی خوف سے گھر سے بھاگا۔والدین اور اہل علاقہ نے بچے کی بازیابی کے لئے احتجاج بھی کیاتھا،سی سی ڈی نے تھانہ نشتر کالونی میں درج مقدمے کا اشتہاری بھی گرفتار کرلیا۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار اشتہاری ملزم تابش مسیح3 سال سے روپوش تھا۔