اوکاڑہ، شیرگڑھ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس نیعرصہ دراز سے روپوش 3 اشتہاری مجرم گرفتار کر لئے، پولیس ترجمان کے مطابق،ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ جہانزیب حاکم کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی۔ گرفتار مجرموں میں اے کیٹگری کا اشتہاری عدیل، اور بی کیٹگری کے اشتہاری غلام عباس عرف ڈھولی اور شہباز شامل، تینوں اشتہاری عرصہ دراز سے روپوش اور تھانہ شیرگڑھ پولیس کو چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے،اشتہاریوں کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔