گھروں میں گھس کر چوریاں کرنے والامتحرک گینگ گرفتار

 فیاض عرف موٹا اور پرویز عرف مستری سے چوری شدہ گھریلو سامان، غیر قانونی اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے گھروں میں گھس کر چوریاں کرنے والے دو رکنی متحرک گینگ کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق شادباغ پولیس نے 15کی کال پر کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان فیاض عرف موٹا اور پرویز عرف مستری کو گرفتار کر کے کے قبضے سے چوری شدہ گھریلو سامان، غیر قانونی اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر کے مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان منظم انداز میں وارداتیں کرتے اور مال مسروقہ لے کر فرار ہو جاتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے چوری، نقب زنی سمیت 8 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ یہ جیب تراشی میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔