کیش لیس اکانومی اور ڈیجیٹائیزیشن کیلئے کمیٹی قائم،سربراہی وزیر اعظم خود کرینگے

  اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن  اور کیش لیس اکانومی کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے   اعلی سطح کی کمیٹی قائم کر دی، جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔ کمیٹی ہر ہفتے معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لے گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بدھ کو  وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی، بجٹ کی تیاری، اور اتحادی جماعتوں کی حمایت کے حصول جیسے اہم امور زیر بحث آئے