50سالہ شخص کی لاش بوگی کے واش روم میں رومال سے بندھی ہوئی ملی ۔بظاہر خودکشی کا کیس:ریلوے ملازمین، پولیس نے لاش تحویل میں لے لی
لاہور(کرائم رپورٹر )کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس کے واش روم کی چھت سے لٹکتی مسافر کی لاش برآمد ، 50 سے 55 سالہ شخص کی لاش تیزگام ایکسپریس کے اکانومی کلاس بوگی نمبر 13216 کے واش روم سے برآمد ہوئی، ذرائع کے مطابق لاہور ریلوے سٹیشن سے واشنگ لائن بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش کا پتہ چلا، لاش رومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے بندھی تھی ۔ ریلوے ملازمین کے مطابق واش روم کے اندرونی ماحول سے بظاہر خودکشی کا کیس ظاہر ہوتا ہے۔ واشنگ لائن انتظامیہ کی جانب سے ریلوے پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا، ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔