لاہور(کرائم رپورٹر)سِول لائن تھانے کی حدود میں ایک شخص کی مبینہ خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیاجہاں ایک شخص کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سِول لائن پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لییابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی کی شناخت عمیر بیگ کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر نشے کا عادی تھاپولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق جائے وقوعہ سے کسی قسم کے تشدد کے شواہد نہیں ملے، تاہم واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے حتمی حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مکمل تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔