اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 37 کلو منشیات برآمد

 ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر کے 29 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 37.674 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ وارسک روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس سے 6 پارسلز میں چھپائی گئی 13 کلو چرس برآمد ہوئی جو آزاد کشمیر، کراچی، نارووال اور گھوٹکی بھیجے جا رہے تھے۔ ترکائی ٹول پلازہ جہلم کے قریب خاتون کے قبضے سے 674 گرام آئس پکڑ کر ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کے قریب ملزم کے قبضے سے 14 کلو چرس برآمد کی گئی، پشین کے علاقے یارو کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 5 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔