سول لائنز پولیس کی کارروائی، اشتہاری و ریکارڈ یافتہ گرفتار

 سنیپ چیکنگ و خفیہ اطلاع پر تین ملزمان کو مختلف علاقوں سے پکڑا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر) سول لائنز ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ہے۔ ریس کورس اور لٹن روڈ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1 اشتہاری اور 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ اشتہاری ملزم بوگس چیک کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ ریکارڈ یافتہ ملزمان کیخلاف چوری، رابری، جیب تراشی اور دیگر مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق جرائم کی روک تھام کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔