لکھوکی پولیس نے اشتہاری اور ریکارڈ یافتہ ملزم پکڑلیا

 خرم جٹھول کی قیادت میں کارروائی، ملزمان کو ایپ سے ٹریس کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی انچارج لکھوکی خرم جٹھول نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے 2 اشتہاریوں اور 1 ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ای پولیس ایپ اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ اشتہاریوں پر بوگس چیک اور فراڈ کے مقدمات درج تھے جبکہ ریکارڈ یافتہ ملزم کے خلاف چوری اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات موجود ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔