لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ لٹن روڈ اور ویمن ریس کورس پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک مفرور اشتہاری انور علی اور علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کے خلاف اے کیٹیگری کے پچاس سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان چوری، سبیچنگ اور بوگس چیک سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔