ملزموں احمد ، خرم پر چوری، ڈکیتی، نقب زنی سمیت 60 مقدمات درج ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر) سول لائنز ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہے۔ اولڈ انارکلی اور لٹن روڈ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا گیا۔ ملزمان احمد اور خرم شہزاد کے خلاف چوری، ڈکیتی، نقب زنی اور دیگر جرائم کے 60 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ دونوں کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔