مختلف علاقوں سے بچے برآمد، والدین کے سپرد، سوشل میڈیا سے مدد لی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ خدمت خلق میں بھی پیش پیش ہے۔ سی سی ڈی کینٹ اور چوہنگ نے گمشدہ بچوں کے حوالے سے لاہور کے مختلف علاقوں میں کامیاب سرچ آپریشن کیا۔ گمشدہ اور گھر سے بھاگے 7 بچے بازیاب کروائے گئے۔ بازیاب کروائے گئے بچوں کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب کروائے گئے بچوں کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچوں کو گلشن راوی، شیرا کوٹ، گلدشت ٹاؤن، شمالی چھاؤنی، چوہنگ سے بازیاب کروایا گیا۔ ہمارا پیارا ایپ، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر، اور سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کی تلاش عمل میں لائی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویڑن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال اور چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔