مبشر اور عبدالرحمن کو ورثاء کے سپرد، ڈی آئی جی کا تعریفی اسناد کا اعلان
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی ہدایات پر بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ سٹی ممتاز حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ مبشر کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا۔ انچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی محمد ارسلان نے 15 سالہ ذہنی معذور عبدالرحمن کو فیصل آباد سے تلاش کیا۔ بچوں کے ورثاء نے متعلقہ تھانہ جات میں ان کے اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔ بچوں کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ بچوں کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے پولیس ٹیمز کا شکریہ ادا کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیمز کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا