چیچہ وطنی :بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ قتل کر دیا

چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ)بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق اڈا 90 موڑ کا رہائشی طارق اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا کر رہا تھا کہ طیش میں آکر اسکے بیٹے احسان نے اپنے باپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں طارق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،ملزم موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔