چیچہ وطنی:گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

مقتولہ 4بچوں کی ماں،لاش ہسپتال منتقل ،واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں:پولیس 
چیچہ وطنی(نمائندہ حریف)تھانہ کسووال کی حدود میں شوہر کے ہاتھوں 4 بچوں کی ماں مبینہ طور پر قتل، پولیس مصروف تفتیش۔ تفصیلات ذرائع کے مطابق کسووال کے نواحی گاؤں 39چودہ ایل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، مبینہ طور پر شوہر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی نعش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی، جہاں نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ قتل کے اصل محرکات اور دیگر تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔