چیچہ وطنی، غازی آباد(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں بھانجے نے خالہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے 12گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ شاہکوٹ کے گائوں 20چودہ ایل میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ملزم محمد عامر نے مبینہ طور پر اپنی خالہ ام سلمیٰ رانی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا اور فرار ہوگیا۔۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچی،جائے واردات سے شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوس مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا۔ ڈی پی او ساہیوال کی ہدایت پر ایس ایچ او شاہکوٹ مہر نوریز عباس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عامرولد خان محمد کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مزید تفتیش جاری ہے۔