چیچہ وطنی : ٹرالے کی موٹرسائیکل کوٹکر، باپ بیٹا جاں بحق

ایک شخص زخمی، لاشیں ہسپتال منتقل ، پولیس نیٹرالر قبضے میں لے لیا
چیچہ وطنی،غازی آباد (خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، باپ بیٹا موقع پر جا ں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی،لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل ، بائی پاس چیچہ وطنی پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 55 سالہ منظور اور 15 سالہ عبدالرحمن موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ذیشان شدید زخمی ہو گیا،جسے تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کردیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا۔