لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے دوران پٹرولنگ بروقت ریسپانس کرتے ہوئے ملزم احسن کو گرفتار کر کے 150 تیار پتنگیں، کیمیکل ڈور کی 50چرخیاں، 2 پنے اور بانسی تیلے برآمد کر لئے۔