اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی کے شراکت دار ہیں: مریم نواز شریف

اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی کے شراکت دار ہیں: مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس اور مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اوورسیز کمیونٹی اور سرمایہ کاری پر گفتگو
ملک نور اعوان نے وزیراعلیٰ کو جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی بہتری کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کا سرمایہ کاری کی جانب رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ کی عوامی فلاحی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کو اطمینان ہے کہ ان کے مسائل حل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا وژن اور اقدامات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کی بنیاد عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ:"ہم ہر علاقے کی یکساں ترقی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ 'مثالی گاؤں پراجیکٹ' کے تحت دیہی علاقوں میں شہروں جیسی معیاری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔"
انہوں نے بتایا کہ:

پنجاب میں 12 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی مکمل ہو چکی ہے
دسمبر تک 18 ہزار کلومیٹر سڑکیں مکمل ہوں گی
فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کے ذریعے اب تک ایک کروڑ سے زائد مریض مستفید ہو چکے ہیں
وزیراعلیٰ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا قابلِ فخر سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ:

"حکومت ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھا رہی ہے تاکہ اوورسیز کمیونٹی کی محنت ملک کی خوشحالی میں براہِ راست شامل ہو سکے۔"
رہنماؤں کے تاثرات
رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس نے کہا کہ:"وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں عوامی خدمت کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں۔"مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا:"وزیراعلیٰ کی انتھک محنت اور ہر شعبے میں ذاتی دلچسپی عوام میں امید اور اعتماد کا باعث بن رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانی مریم نواز کے وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔"