محکمہ فوڈ کو ختم کردیاگیا،مریم نواز کی ٹیم معاملات کو پتا نہیں کس طرف لے کر جارہی ہے،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
لاہور(آئی این پی )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمدبھچرکاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے کسان کا 22ارب روپے کا نقصان کیا، آج گندم خریدنے والا کوئی نہیں، محکمہ فوڈ کو ختم کردیاگیا،مریم نواز کی ٹیم معاملات کو پتا نہیں کس طرف لے کر جارہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا آپ کے پاس سب سے بڑا صوبہ ہے اور اکثریت ہے،آپ کی ترجیحات ،آپ ہر چیز کو آئوٹ سورس کر رہے ہیں،آپ نے بی ایچ یوز،سکولز،آر آئی سیز،پہلے دنوں ایک سو بیسک ہیلتھ یونٹس کو آئوٹ سورس کیا۔ان کاکہناتھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے اطلاق کیلئے کم از کم ڈیڑھ سال لگتا ہے،اس کے بعد بندہ اگلا قدم اٹھاتا ہے ،7لاکھ روپے میں آپ نے بی ایچ یوز کو آئوٹ سورس کیاپھر دو ماہ کے اندر دوسرے کو 10لاکھ میں آئوٹ سورس کیا۔