سرکاری ادارے لیسکوکے 22ارب کے نادہندہ

 مزید مہلت نہیں دیں گے،کنکشن کاٹیں گے سیلاب ماثرین کے ایک مہینے کے بجلی بل معاف کر دیئے: رمضان بٹ 
لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر رمضان بٹ نے کہا ہے کہ اوور بلنگ میں ملوث افسراب سیدھا گھر جائے گا، سرکاری ادارے لیسکو کے 22ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیسکوچیف نے کہا کہ سرکاری اداروں کو مزید مہلت نہیں دیں گے،کنکشن کاٹیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ایک مہینے کے بجلی بل معاف کر دیئے ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔