گندم کاشت کرنے سے پہلے گندم کا ریٹ متعین کیا جائے ، کسان اتحاد

گندم کے ریٹ نہ دینے پر کسان اتحاد نے پورے ملک میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے
حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو اگلے سال 50 فیصد گندم کم کاشت کی جائے گی
 کوئٹہ(آئی این پی )چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر، صوبائی حکومتوں کو 15 دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں، گندم کاشت کرنے سے پہلے گندم کا ریٹ متعین کیا جائے۔چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کی وفد کے ہمراہ کوئٹہ میں رند ہائوس آمد ہوئی، انہوں نے سابق صوبائی و وفاقی وزیر سردار یار محمد رند سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں کسانوں اور زمینداروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، خالد حسین باٹھ نے سردار یار محمد رند سے تحریک میں ساتھ دینے کی درخواست کی۔اس موقع پر سردار یار محمد رند نے کسان اتحاد کو احتجاج کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب پچھلے دو برسوں سے گندم اور کاٹن کا ریٹ نہیں ملا، موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر مسائل کے باعث کسان شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔