لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس کو ذاتی انا اور سیاسی خوشنودی کا نتیجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے اسمبلی میں آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ اقدام پنجاب کی سیاسی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے حالیہ واقعات کو جمہوری عمل پر حملہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نعرے بازی دونوں طرف سے ہوئی، مگر ہمارے خلاف نااہلی کا ریفرنس ذاتی انا اور کسی کی خوشنودی کا نتیجہ لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اربوں روپے کی تشہیری مہم جاری ہے اور جب ہم وزیراعلی مریم نواز کے خلاف احتجاج کرتے ہیں تو ہمیں سزا دی جاتی ہے‘اسپیکر پنجاب اسمبلی ریفرنس واپس لیں، ورنہ ہم احتجاج اسمبلی کے اندر بھی کریں گے اور باہر بھی، ساتھ ہی ساتھ اس غیر آئینی اقدام کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔