امریکہ کی ٹرمپ کے خلاف مقدمے پر عالمی عدالت پر نئی پابندیوں کی دھمکی

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے خلاف نئی پابندیوں کی دھمکی دے دی ۔برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اپنے  بنیادی قانون میں ایسی ترمیم کرے جس سے یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عالمی عدالت صدر ٹرمپ یا ان کے اعلی حکام کے خلاف کوئی تحقیقات نہ کرے۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر عدالت نے ایسا نہ کیا تو امریکہ اس پر نئی پابندیاں لگا سکتا ہے۔عہدیدار کے مطابق امریکہ نے عالمی عدالت سے تین مطالبات کیے ہیں جن میں صدر ٹرمپ اور ان کے اعلی حکام سے متعلق کسی بھی ممکنہ تحقیقات کا راستہ مستقل طور پر بند کیا جائے