فرانسیسی عدالت کا مسلح لبنانی رہنما جارج عبداللہ کو 40سال بعد رہا کرنے کا حکم

پیرس(آئی این پی ) فرانسیسی عدالت نے لبنانی شہری جارج ابراہیم عبداللہ کو 40سال قید کاٹنے کے بعد مشروط طورپر رہا کر نے کا حکم دیدیا ہے ، یہ حکم اس شرط پر دیا گیا ہے کہ وہ فرانس سے چلے جائیں۔پیرس اپیلز کورٹ نے ان کی رہائی 25جولائی کو مشروط طور پر منظور کی، جس کے بعد انہیں لبنان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔جارج عبداللہ لبنان کی مسلح انقلابی تنظیم کے سابق سربراہ ہیں۔ انہیں 1987میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر 1982میں پیرس میں امریکی فوجی اتاشی چارلس رے اور اسرائیلی سفارت کار یاکوف بارسیمنٹوف کے قتل، اور 1984میں فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں امریکی قونصل جنرل رابرٹ ہومے کے قتل کی کوشش کا الزام تھا۔