لبنانی آرمی چیف جنرل روڈولف ہیکل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی مہارت کو سراہا ، علاقائی امن، استحکام اور بین الاقوامی امن مشنز میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا:آئی ایس پی آر
بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی پاکستانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں ‘ باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان و بحرین کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال
راولپنڈی(آئی این پی )چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنانی آرمی چیف جنرل روڈولف ہیکل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق لبنانی آرمی چیف جنرل روڈولف ہیکل کو جی ایچ کیو آمد پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں سلامتی کے فروغ، دفاعی تعاون اور دوطرفہ عسکری تعلقات بڑھانے کے پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط، تربیتی تعاون اور ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے۔اس موقع پر لبنانی آرمی چیف جنرل روڈولف ہیکل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی مہارت کو سراہا اور علاقائی امن، استحکام اور بین الاقوامی امن مشنز میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔دریں اثناء بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ہزہائینس جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و بحرین کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سے قبل بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی،