برطا نوی عدالت کا اسلام مخالف انتہا پسند رہنما ٹامی رابنسن کو رہا کر نے کا حکم

لندن (آئی این پی )برطانوی عدالت نے دائیں بازو کے اسلام مخالف انتہا پسند رہنما ٹامی رابنسن کی جلد رہائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کر دیا، انہیں توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔غیرملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام مخالف مہم چلانے والے 42سالہ ٹامی رابنسن کا اصل نام اسٹیفن یاکسلی-لینن ہے اور انہوں نے ایک ویڈیو میں اپنی رہائی کا اعلان کیا۔