پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے منشیات کیسز میں سزائے موت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 37 نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا گیا جبکہ متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں صوبائی وزرا اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔صوبائی کابینہ نے منشیات کیسز میں سزائے موت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ڈیڈک چیرمینوں کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی