سزائے موت کا قانون ختم کرنے کیلئے بحث جاری ہے:اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے  سزائے موت کے قانون کو مختلف سزائوں سے ختم کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہائوس کی سطح پر بحث جاری ہے تاکہ ملکی قوانین کو بین الاقوامی قوانین سے ہم اہنگ کیا جاسکے ل جمعہ کوبیلجیئم کے سفیرایڈس بالڈ وان ڈر گراخت نے وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیااس موقع پر دونوں جانب سے قانون، انسانی حقوق اور حکمرانی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا گیاملاقات کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا وفاقی وزیر نے آگاہ کیا کہ ملک میں انسانی حقوق سے متعلق خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور ادارہ جاتی ردعمل میں بہتری دیکھی جا رہی ہے وزارتِ انسانی حقوق متعلقہ محکموں اور شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر قانونی تحفظات کو مضبوط بنانے اور شکایات کے ازالے کے مثر طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے