لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نیمنشیات کیسوں میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دو خواتین کورہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نیتین تین لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا،تھانہ شاہد شہید سرگودھا نے ملزمہ مومنہ بی بی پر 200 گرام آئس اورتھانہ سیٹلائٹ ٹائون جھنگ نے ملزمہ فوزیہ عباس کے خلاف 1180 گرام چرس کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔