کائونٹر نارکوٹکس فورس کے مقدمات کے فوری فیصلے ممکن ،سیشن ججز ،مجسٹریٹس کو خصوصی عدالتوں کے اختیارات بھی دئیے جائینگے
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں پہلی بار منشیات کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دیدی ۔حکام کے مطابق پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس کے مقدمات کے فوری فیصلے ممکن ہوں گے جبکہ سیشن ججز اور مجسٹریٹس کو خصوصی عدالتوں کے اختیارات بھی دیدئیے جائیں گے۔اس اقدام کا مقصد منشیات کے کیسز کے برسوں تک زیر التواء کا سلسلہ ختم کرنا اور انصاف کی فراہمی کو تیز کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔حکام کے مطابق خصوصی عدالتوں کے قیام سے منشیات اسمگلنگ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی مزید تیز اور موثر ہو سکے گی۔