بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار اور مصنفہ و اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی شادی کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں۔
اس موقع پر اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے نام جذباتی پیغام جاری کیا جو وائرل ہو گیا۔اداکار نے پوسٹ میں اپنی ساس ڈمپل کپاڈیا کی دی گئی نصیحت کو یاد کیا، جو انہیں شادی کے دن ملی تھی:"بیٹا، عجیب و غریب حالات میں ہنسنے کے لیے تیار رہنا، کیونکہ یہ بالکل ایسا ہی کرے گی۔"اکشے کمار نے لکھا کہ 25 سال گزرنے کے بعد انہیں اب سمجھ آ گیا ہے کہ ٹونکل کھنہ کبھی سیدھا نہیں چلتی بلکہ ناچنا پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے پوسٹ کا اختتام اس بات پر کیا کہ یہ 25 سال "دیوانگی کے ہیں، جنہیں ہم دونوں دل سے پسند کرتے ہیں" اور شادی کی سالگرہ کی خوشی میں اپنی ساتھی کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر اکشے کمار نے ایک سلو موشن ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ٹوئنکل "رمبا ہو ہو ہو، سامبا ہو ہو ہو" گانے پر رقص کرتی نظر آئیں۔واضح رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے دو بچے ہیں: بیٹا آراو اور بیٹی نتارا۔دوسری جانب، اس سال بھی اکشے کمار کی متعدد فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں، جن میں بھوت بنگلہ، ویلکم ٹو دی جنگل اور حیوان شامل ہیں۔