کاجول اور ٹوئنکل کھنہ پہلی بار ایک ساتھ میزبان، نیا چیٹ شو "ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل" کا ٹیزر جاری

کاجول اور ٹوئنکل کھنہ پہلی بار ایک ساتھ میزبان، نیا چیٹ شو

بالی ووڈ کی مشہور اداکارائیں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ پہلی بار ایک ساتھ میزبان کے طور پر سامنے آرہی ہیں۔ ان کا نیا چیٹ شو "Too Much with Kajol & Twinkle" کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں میں خاصی ہلچل مچا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شو اس سال کے سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے شوز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ ٹیزر میں کاجول اور ٹوئنکل کو منفرد اور دلچسپ انداز میں متعارف کرایا گیا ہے، جہاں جھلکوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ پروگرام میں صرف گلیمر ہی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی گفتگو، کھری باتیں اور ہلکی پھلکی گپ شپ بھی شامل ہوگی۔یہ غیر اسکرپٹڈ سیریز معروف پروڈکشن ہاؤس بانیجے ایشیا کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے اور اس میں بھارتی سنیما کی نمایاں شخصیات مہمان کے طور پر شریک ہوں گی۔

پروگرام میں شائقین کو رسمی بات چیت سے ہٹ کر دل سے کی جانے والی باتیں، بے ساختہ قہقہے اور دلچسپ انکشافات سننے کو ملیں گے۔پرائم ویڈیو انڈیا کے ڈائریکٹر اور ہیڈ آف اوریجنلز نکھل مدھوگ کا کہنا ہے کہ یہ شو عام سیلیبریٹی چیٹ شوز سے مختلف ہوگا اور ناظرین کو تازگی بھری، بے ساختہ اور تفریح سے بھرپور گفتگو دیکھنے کو ملے گی۔کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کی متضاد مگر ایک دوسرے کو مکمل کرتی شخصیات پروگرام کو مزید دلکش بنانے کا وعدہ کر رہی ہیں۔