2 وارداتوں میں چور لاکھوں کے زیورات، سامان لے گئے

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کی حدود چک نمبر 9 چودہ ایل میں محمد اکرم کے ٹیوب ویل سے چوروں نے دو لاکھ روپے مالیت کی سولر پلیٹس وغیرہ چوری کرلیں جبکہ تھانہ شاہکوٹ کی حدود چک نمبر 91 بارہ ایل میں بیوپاری محمد اشفاق اکرم کے گھر سے 15 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے محمد اکرم اور اشفاق اکرم کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔