شادی کی تقریب میں چور لاکھوں کے زیورات، نقدی لے گئے

کاہنہ (خصوصی رپورٹ)صوا آصل کے قریب شادی کی تقریب کے دوران 14لاکھ روپے چوری ہوگئے۔ واقعات کے مطابق چور برائیڈل روم سے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے ، چور8لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کا سونا،4لاکھ روپے کی دو ڈائمنڈ انگوٹھیاں 1لاکھ40 ہزارروپے نقدی،900 درہم اور دو قیمتی موبائل فونز چوری کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔کاہنہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔