مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے زیورات، نقدی سے محروم

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)دکانوں، گھروں اور ڈیرے پر نقب زنی کی وارداتیں، نواحی گا ئوں 39 بارہ ایل میں چوروں نے عدنان فاروق کی دکان سے 34 ٹائر چار لاکھ 70 ہزار روپے چوری کرلئے، ڈاکو چک نمبر 37 بارہ ایل میں محمد اقبال کی بیوی سے چھ لاکھ روپے کے زیورات چھین کرلے گئے، چک نمبر 112 سات آر میں حسن نواز کی دکان سے ایک لاکھ 73 ہزار روپے و غیر ہ، چک نمبر 45 بارہ ایل میں محمد رضوان ڈرائیور کے گھر سے نقدی زیورات 65لاکھ 20 ہزار روپے ، چک نمبر 54 بارہ ایل میں محمد نعیم اسلم کے ڈیرہ سے انور یٹر مالیت دولاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔