مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں کا سامان لے گئے

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ )ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں میں چوری کی دو وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ منگو تارو میں شوکت علی کے گھر سے چور اس کی بیٹی کے جہیز کا سامان، بستر وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔ دوسری واردات تھانہ صدر ننکانہ کے علاقہ ٹھٹھہ عیسیٰ میں پیش آئی، جہاں چک نمبر 6?58 کے رہائشی الطاف حسین کے زرعی رقبہ سے نامعلوم چور مبینہ طور پر 8 لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے۔