لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق اسلام پورہ میں اسلحہ کے زور پر ڈاکووں نے پٹرول پمپ کے عملہ سے71لاکھ روپے سے زائد رقم چھین لی۔پٹرول پمپ کے کیشئیر شہباز اور شہریار پٹرول پمپ کی سیل بنک جمع کرانے جا رہے تھے کہ کار سوار ڈاکووں نے رقم چھین لی اور باآسانی فرار ہوگئے۔شادباغ میں محسن سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون,گرین ٹاون میں واجد سے 1لاکھ 15 روپے اور موبائل فون,مغل پورہ میں شکیل سے1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون,جوہرٹاون میں خالد سے 1لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون،سمن آباد میں ریاض سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.شالیمار اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ کاہنہ مصری شاہ اور مستی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔