لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کا کچہ کریمنلز کے خلاف نان اسٹاپ آپریشن جاری ہے۔ راجن پور پولیس کے کچہ ایریا میں جاری کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دو ڈاکو ئوں عبدالمجید اور غلام نبی عمرانی نے ہتھیار ڈال دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور میں اب تک کچہ آپریشن کے دوران سرنڈر کرنے والے ڈاکو ئوں کی مجموعی تعداد 54 ہو چکی ہیسرنڈر کرنے والوں میں مختلف گینگز کے سرغنہ اور خطرناک ڈاکو شامل ہیں جو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھیڈی پی او راجن پور محمد عمران نے کہا ہے کہ گرفتار ڈاکو ئوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گاکچہ کراچی اور کچہ عمرانی کے علاقوں میں پولیس کا بڑا آپریشن جاری ہے، جس کے دوران ڈرون کی مدد سے ڈاکو ئوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آپریشن کے نتیجے میں ڈاکو ئوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں جبکہ کئی ڈاکو شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیاں مزید تیز اور م ئوثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کچہ کے علاقوں کو جرائم سے پاک کرنے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔