جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات ، اسلحہ بر آمد

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 48 گھنٹوں میں 4 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے104 پتنگیں، 6منشیات فروشوں کو گرفتار کر 2 کلو 8 سو گرام چرس، 2 کلو 220 گرام ہیروئن، شراب فروش ملزموں کو گرفتار کر کے165لیٹر شراب اور15ملزموں کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کر کے قبضہ سے 9 پستول اور 5 بندوقیں اور 1 پمپ ایکشن بر آمد کر لی جبکہ اسی دوران 52اشتہاری مجرموں اور 11عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔