سول لائنز ڈویڑن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں

لاہور (کرائم رپورٹر) سول لائنز ڈویڑن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ چوکی کرول گھاٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان سہیل اور مظفر حسین کو کرول جنگل، صادق ٹاؤن کے قریب ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔ دونوں ملزمان کرول جنگل سے گزرنے والے راہگیروں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹرسائیکلیں، دو پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان پر 60 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف نیا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیایس پی سول لائنز نے مؤثر کارروائی پر چوکی انچارج اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔