10 ماہ میں74کروڑ 16لاکھ 77ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہورنے سال 2024 کے دس ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،ترجمان پولیس کے مطابق او سی یو نے گزشتہ 10ماہ میں اغواء برائے تاوان، قتل، اندھے قتل، ڈکیتی و رابری جیسے سنگین جرائم کے 8679 مقدمات چالان کرکے 17623ملزمان کو جیل بھیجوایا183 خطرناک گینگز کے594 ممبران کی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے رواں سال 2024 کے10 ماہ میں74کروڑ 16لاکھ 77ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی858 اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 3394 عادی و عدالتی مفرور گرفتار کییگئے181 ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں 180پسٹلز،درجنوں جدید رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں 73مقدمات میں ملزمان سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھیجوایاڈی آئی جی او سی یو عمران کشور کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز بھر پورقانونی کارروائیاں جاری رہیں گی