لہسن چائنہ 500، ٹماٹر 140، پیاز 70، آلو نیا 40، سبز مرچ 120روپے کلو ، برائلر 595 روپیکلو بکا
لاہور ( خصوصی رپورٹ )ٹماٹر کا سرکاری نرخ ہفتہ بھر میں 65 روپے سے بڑھا کر 90 روپے کلو مقرر کیا گیا ،مارکیٹ میں ٹماٹر 120 سے 140 روپے کلو تک فروخت ہو رہا۔ایک ہفتہ میں ٹماٹر 25 روپے کلو مہنگا ہوا ہے ،پیاز کا سرکاری نرخ 55روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 70 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ،نیا آلو کا سرکاری 25 روپے اور مارکیٹ میں آلو 40 روپے کلو فروخت ہو رہا، لہسن چائنہ کاسرکاری 455 روپے اور مارکیٹ میں لہسن 500 روپے کلو تک ہے،سبز مرچ 120،بھنڈی 200 اور شملہ مرچ 120 روپے کلو فروخت ہو رہی ،دیگر موسمی سبزیوں میں ساگ پالک،شلجم،گاجر ،مولی 40 سے 50 روپے کلو فروخت ہو رہی ،برائلر گوشت کے نرخ بدستور انتہائی حد 595 روپے کلو مقرر ہوا،فارمی انڈے نرخ ایک روپے اضافے سے 333 روپے فی درجن مقرر ہیں جبکہ ایک ہفتہ میں انڈے 12روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔