1ہفتہ :3400میٹرک ٹن چینی مارکیٹ کوفراہم

 مختلف مقامات پر چینی کا وافر سٹاک سرکاری نرخ پر  دستیاب :انتظامیہ 
لاہور (خصوصی رپورٹ )ایک ہفتے میں 3400 میٹرک ٹن سے زائد چینی شوگر ملوں سے اٹھوا کر مارکیٹ میں پہنچائی گئی ہے اور شہر کے 63 مختلف مقامات پر چینی کا وافر سٹاک سرکاری نرخ پر عوام کے لیے دستیاب ہے۔ شاہدرہ، گلبرگ، ٹائون شپ، ڈیفنس اور اکبری منڈی سمیت تمام علاقوں میں چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ چینی کی فروخت ہر صورت مقررہ سرکاری قیمت پر ہوگی اور سپلائی چین میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاو?ن جاری ہے اور گرانفروشی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جو ڈیلرز چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائے جائیں گے، ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔  شہریوں کو مصنوعی مہنگائی کے ذریعے لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور چینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔