پیاز 120، ٹماٹر 100، لہسن 720، ادرک 500، ٹینڈے 60، آلو 100، اروی 220، مٹر 100روپے کلو دستیاب
لاہور(خصوصی رپورٹ)سرکار ریٹ لسٹوں میں عملدر آمد نہ کرنا ہوگیا ،سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کے نرخ بڑھادیئے، پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 85 روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 120 روپے تک جبکہ ٹماٹر 5 روپے مہنگاکرکے سرکاری قیمت 65 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 100 روپے فی کلو تک ، لہسن چائنہ سرکاری قیمت 605 روپے کلو مقرر ، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 720 روپے فی کلو تک ادرک تھائی سرکاری قیمت 370 روپے مقرر کردی گئی ، مارکیٹ میں ادرک 500 روپے کلو تک اور موسمی سبزیوں میں ٹینڈے فارمی سرکاری ریٹ لسٹ میں 40 روپے مقرر، تاہم مارکیٹ میں معیاری ٹینڈے دیسی فروخت 60 روپے کلو تک ہونے لگی ، آلو کچا چھلکا سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 55 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو تک اروی 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 170 روپے کلو مقرر ، پرچون میں فروخت 220 روپے فی کلو تک اور مٹر 5 روپے بڑھاکر سرکار ی لسٹ میں 70 روپے کلو مقرر کی گئی، پرچون بازاروں میں فروخت 100 روپے فی کلوتک ہورہے،سیب کالا کولو سرکاری قیمت 315 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں درجہ اول سیب کی فروخت 400 کلو تک ،کیلا درجہ اول سرکاری ریٹ لسٹ میں 190 روپے درجن مقرر ، درجہ اول کیلے کی فروخت 220 روپے فی درجن تک ،کیلا درجہ دوم سرکاری قیمت 115 روپے فی درجن مقرر، فروخت 130 روپیفی درجن جبکہ درجہ سوم کا کیلا100 روپے تک بک رہا ہے