ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ،،کراچی والوں کو بھی ریلیف مل گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر کے لیے بجلی سستی کر دی گئی۔کراچی سمیت ملک بھر کیلیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی جبکہ کراچی کے سوا باقی ملک کیلیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملیگا۔کیالیکٹرک کیلئے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں کیلئے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔