6 سبزیاں اورچکن مہنگے

 لاہور(خصوصی رپورٹ)شہر میں سرکاری نرخ نامے میں 6 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا،اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری بھی جاری رہا ۔پیاز، ساگ 5 ،ٹماٹر 7 ،سبز مرچ 10 ، بھنڈی 10 اور شملہ مرچ کی قیمت میں 15 روپے کلو اضافہ کیا گیا۔پیاز 125 کے بجائے 160 ،ٹماٹر 197 کی جگہ 250 ،سبز مرچ 130 کے بجائے 180 ، ساگ 45 کے بجائے 60 ،بھنڈی 260 کی جگہ 550 اورشملہ مرچ 185 کے بجائے 250 روپے کلو تک بیچی گئی۔ پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت4روپے اضافے سے595روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت329روپے درجن پر مستحکم رہی۔